ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / شیوا،وکاس، منوج عالمی سریز باکسنگ کیلئے7 ہندوستانیوں میں شامل

شیوا،وکاس، منوج عالمی سریز باکسنگ کیلئے7 ہندوستانیوں میں شامل

Wed, 21 Dec 2016 15:26:27    S.O. News Service

نئی دہلی ،20دسمبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)عالمی چمپئن شپ کانسے کا تمغہ فاتح شیو تھاپا اور ایشیائی کھیلوں کے سابق طلائی تمغہ فاتح وکاس کرشنن سمیت 6 ہندوستانی باکسر کل اے آئی بی اے کی سینٹی میٹر پیشہ ورانہ عالمی باکسنگ سریز میں ڈرافٹ سے منتخب ہونے والے کھلاڑیوں میں شامل ہوں گے۔نیلامی کیلئے ڈرافٹ میں جگہ بنانے والوں میں دولت مشترکہ کھیلوں کے سابق طلائی تمغہ فاتح منوج کمار، ایشیائی اولمپک کوالیفائر کے سابق طلائی تمغہ فاتح سمت سانگوان، دولت مشترکہ کھیلوں کے چاندی کا تمغہ فاتح مندیپ جاگڑا، سابق قومی چمپئن مدن لال اور عالمی سریز میں ہندوستان کے بہترین باکسر گورو بدھوڑی شامل ہیں۔اے آئی بی اے کی سالانہ کانگریس میں حصہ لینے سوئٹزرلینڈ گئے ہندوستانی باکسنگ فیڈریشن کے صدر اجے سنگھ نے کہا کہ اس سال سات ہندوستانی باکسر نیلامی کا حصہ ہوگا۔ان میں شیو تھاپا، منوج کمار، گورو بدھوڑی، سمت سانگوان، وکاس کرشنن، مندیپ جاگڑا، مدن لال شامل ہیں۔ وکاس(75کلو گرام)اس وقت سوئٹزرلینڈ میں ہی ہے جنہیں اے آئی بی اے کے 70سال پورے ہونے کے جشن پر 2016کے لیے بہترین باکسر کا ایوارڈ ملنا ہے۔


Share: